جموں// پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار( اے پی ڈِی) شیلندر کمار نے آج جموں میں محکمہ زراعت کے کانفرنس ہال میں ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا مقصد مالی برس 2025-26 ء کے دوران کیپٹل اَخراجات (کیپکس)، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)، مرکزی معاون والی سکیموں (سی ایس ایس) اور نبارڈ کے تحت فنڈز کے اِستعمال کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اِس کے علاوہ یونین ٹیریٹری میں کھاد اور کیڑے مار اَدویات کے لائسنس جاری کرنے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار، مشن ڈائریکٹرایچ اے ڈِی پی اور جے کے سی آئی پی، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ زرعی پیداوار، ڈائریکٹر زراعت جموں، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں، ڈائریکٹر لأ اَنفورسمنٹ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے اے جی آر او ایس،ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ جموں، زراعت اور متعلقہ محکموںکے جوائنٹ ڈائریکٹران، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلاننگ)، سائنسدان سکاسٹ جموں، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر، چیف ایگری کلچر اَفسران، چیف ہارٹی کلچر اَفسران اور صوبہ جموںکے تمام اَضلاع کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ محکمہ جات کے سربراہان نے سکیموں کی عمل آوری، درپیش چیلنجوں اور زیر اِلتوا ٔسرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے حکمت عملی پر تفصیلی جانکاری دی۔ پرنسپل سیکرٹری نے بروقت عمل درآمد، فنڈز کے مؤثر اِستعمال اور محکمہ جات کے مابین بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان سکیموں کے فوائد عوامی سطح تک پہنچ سکیں۔شیلندر کمار نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی) کے تحت حاصل کردہ نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا جو دیرپا زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور کسانوں کی معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈِی پی ، سی ایس ایس اورکیپکس منصوبوں کے تحت اَخراجات کو شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مجموعی مقصد کے مطابق یقینی بنانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اُنہوں نے سی ایس ایس پروجیکٹس۔ کرشنونتی یوجنا پر بھی تفصیلی بات چیت کی جن میں پی ایم کے ایس وائی، پی ڈِی ایم سی ، ایس ایم اے ایم، آر اے ڈِی، پی کے وِی وائی ،اے ٹی ایم اے ،این ایف ایس ایم اور دیگر کلیدی سکیمیں شامل ہیں جو دیہی خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ دورانِ میٹنگ جاری کی گئی اہم ہدایات میں ہر ضلع میں پریسچن ویجی ٹیبل اور فلوری کلچر فارمنگ میں اَنٹرپرینیورشپ کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا، تمام اَضلاع میں شہد کی مکھیوںکے چھتے کی اِنشورنس کوریج کو تیز کرنا، کے ایس او ٹی ایپ کے ذریعے ضلع وار یونٹ ٹریکنگ کی تکمیل کو ترجیح دینااور کسانوں کے لئے قومی و بین الاقوامی نمائشوں اور دوروں کا جامع کیلنڈر تیار کرنا شامل ہے۔ پرنسپل سیکرٹری موصوف نے بالخصوص کسانوں کو درپیش کھاد اور کیڑے مار اَدویات کے لائسنسنگ مسائل کے حل، ضلع سطح پر قانون عملانے والے وِنگوںکو مضبوط بنانے، کھاد کی آواجاہی کی جی پی ایس ٹریکنگ کو یقینی بنانے اور کیڑے مار ادویات بنانے والوں اور ریٹیلروں کی باقاعدہ نگرانی کو بڑھانے پر زور دیا۔میٹنگ میں منصوبوں کی عمل آوری کو تیز کرنا اور جموں و کشمیر میں زرعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔










