بڈگام//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے تمام ضلعی اور سیکٹوریل اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے ضلع کپیکس کے تحت حصولیابیوں ، پیش رفت اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اِس کے علاوہ مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے تحت حاصل کردہ مختص اور آج تک مکمل کئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔پرنسپل سیکرٹری جو کہ ضلع بڈگام کے اِنچارج اِنتظامی سیکرٹری بھی ہیں، نے ضلع بھر میں تمام متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعہ تمام ترقیاتی کاموں کو مربوط طریقے سے اَنجام دینے پر زور دیا۔اُنہوں نے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور صفائی کی مناسب دیکھ ریکھ پر زور دیتے ہوئے کورڑا کرکٹ کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے اور تمام علاقوں میں اس کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر زور دیا۔پی ایم اے وائی ۔ہاوسنگ سکیم کی کامیابن نفاذ پر زوردیا اور متعلقہ اَفراد کو اِس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوأ مستفیدین کا احاطہ کر کے انہیں مقررہ مدت میں واجب الادا ادائیگی جاری کی جائے۔اُنہوں نے تمام متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر تکمیل پروجیکٹوں پر کام کی رفتار میں سرعت لائیں اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی خاص گاؤں یا شہری علاقے میں کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ڈی پی آراور متعلقہ منتخب نمائندوں کے علم میں لائیں اور دیگر شراکت داروں کو بھی شامل کریں۔ انہیں اعتماد میں لیں تاکہ رُکاوٹوں سے ہمیشہ بچا جا سکے۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے پیش رفت اور حاصل کردہ اہداف ، سیکٹروار ، سکیم کے لحاظ سے تمام محکموں اور عمل آوری ایجنسیوں کی تفصیلی پیش رفت پیش کی۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں کہ تمام سی ایس ایس کو متوقع طلب اور دستیابی کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے ۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام محکمے اور عمل آوری ایجنسیاںشہری علاقوں کے تمام منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں اور اگلے مالی برس 2022-23 کے دوران تمام ترجیحی کاموں کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک فعال منصوبہ بنائیں ۔ فعال نقطہ نظر تمام ضروری رسمی کاموں کو پہلے سے ہی مکمل کرنے کے قابل بنائے گا۔دورانِ میٹنگ ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان نے ان کوششوں کی تعریف کی اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے ترجیحی بنیادوں پر مطالبات کو پورا کرنے میں ضلع بڈگام کے تئیں جو دلچسپی دکھائی ہے۔میٹنگ میں میونسپل کمیٹیوں کے صدور ، ڈائریکٹر یوایل بی ، اے ڈی ڈی سی ، سی اِی او وائی ڈی اے اور ڈی ڈی اے ، جی ایم ڈی آئی سی ، ایس اِی ، سی پی او ، ایکس اِی این ایس پی ایچ اِی ، آر اینڈ بی ، آئی اینڈ ایف سی، پی ڈی ڈی ، پی ایم جی ایس وائی دیگر متعلقہ اَفسران اورمتعلقین نے شرکت کی۔










