جموں//پرنسپل سیکرٹری آبپاشی و فلڈ کنٹرول اشوک کمار پرمار نے آج رنبیر نہر کی جاری صفائی کا معائینہ کرنے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول / آر ٹی آئی سی جموں ہمیش من چند ا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں شیام بیر ،نینشل ہائی ویز اینڈ اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے جنرل منیجر ایس پی سنگوان، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرولک سرکل جموں، نیشنل ہائی وے اَتھارٹی آف اِنڈیا کے حکام اور محکمہ کے متعلقہ اَفسران بھی تھے۔چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں نے پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی کہ رنبیر کنال جموں ضلع کی ایک بڑی نہر ہے جس کی لمبارئی تقریباً500 کلومیٹر ہہہے جس کی کلچری ایبل کمانڈ ائیریا ( سی سی اے ) 38,600 ہیکٹر ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے رنبیر نہر کے ساتھ ساتھ کریٹکل مقامات کا دورہ کیا اور این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی دی سی ایل کے کاموں کا معائینہ کیا جو دومی سے شروع ہو کر باوا کا تالاب ، مشری والا اوردومانہ کے علاقوں تک چل رہے ہیں۔دورے کے دوران اشوک کمار پرمار نے این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے متعلقہ اَفسران کو جاری کاموں کو تین دِن کے اَندر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ جموں ضلع کے کسانوں کو آبپاشی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے نہر کو جلد اَزجلد رِی چارج کیا جاسکے۔










