سرینگر//پاکستان کی جانب سے ڈرونوں کی دراندازی کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں جمعہ کے روز ایک اور پاکستانی ڈرون کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ڈرون کی دراندازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اب تک کئی جگہوں پر ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار اور منشیات کو ضبط کرلیا گیاہے۔ تازہ واقعہ بی او پی بابا پیر میں سامنے آیا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کی 71ویں بٹالین سرحد پر گشت کر رہی تھی۔ اچانک پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی نقل و حرکت بھارتی علاقے میں محسوس ہوئی۔ اس پر فوجیوں نے چار راؤنڈ فائر کیے، پھر ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا۔پنجاب کے ضلع ترن تارن کے بی او پی بابا پیر (بھیکھی ونڈ) میں جمعہ کی صبح پاکستان ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس کی 71 بٹالین کی طرف سے چار راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ڈرون واپس پاکستان کی حدود میں چلا گیا۔ اس کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ واقعہ صبح پانچ بجے سے صبح نو بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس کی تصدیق بارڈر سیکورٹی فورس کے ترجمان نے کی ہے۔بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی مذموم سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اکثر ڈرون بھارتی علاقے میں بھیجتا ہے۔ اس کی چوبیس گھنٹے بی ایس ایف کی ٹیم پاکستان کی مذموم کارروائیوں پر ہر وقت نظر رکھتی ہے۔ تازہ واقعہ بی او پی بابا پیر میں سامنے آیا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کی 71ویں بٹالین سرحد پر گشت کر رہی تھی۔ اچانک پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی نقل و حرکت بھارتی علاقے میں محسوس ہوئی۔ اس پر فوجیوں نے چار راؤنڈ فائر کیے، پھر ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں گہرا سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان اب ڈرون کے ذریعے ہیروئن اور اسلحہ بھارتی حدود میں بھیجتا ہے۔ کئی بار بی ایس ایف اور پولیس نے اسے پکڑ کر پاکستان کی مذموم کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ ابھی تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا کہ اب تک کیا حاصل ہوا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔










