amit shah

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ، جلد ہی بھارت کے ساتھ مل جائے گا

ہم نے پہلے ہی 3سو کا ہند سہ پار کر لیا ، 04جون کو 400پار کی اکثریت کے ساتھ حکومت ہماری بنے گی / امیت شاہ

سرینگر // پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ رہے گا۔ہم اس کو واپس لے ہی لیں گے کا اعلان ایک بار پھر دوہراتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے 3سو سے زائد سیٹیں حاصل کر لی ہے اور چار سو ہمارا ہدف ہے جس کو پورا کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق شملہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ایک حصہ ہے اور ہم اسے لے لیں گے۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ’’انتخابات کے پانچویں مرحلے کے بعد، این ڈی اے نے پہلے ہی 310 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ چھٹے اور ساتویں مرحلے کے انتخابات کے بعد ہم 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے۔ ‘‘ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردی نہیں ہے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیرہندوستان کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ رہے گاانہوں نے کانگریس اور اس کے قائدین پر تنقید کی جو مبینہ طور پر پاکستان کے پاس ایٹم بم رکھنے سے خوفزدہ ہیں۔ شاہ نے کہا، ’’مودی نے پاکستان کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا مناسب جواب دیا ہے اور وہ ایٹمی بم کے اس طرح کے خطرے سے نہیں ڈرتے‘‘۔پچھلی کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے شاہ نے کہا: “کانگریس نے قبائلیوں کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے قبائلی امور کے لیے ایک الگ وزارت بنائی تھی جب کہ نریندر مودی نے بطور وزیر اعظم اڈیشہ، آندھرا پردیش میں نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بی جے پی حکومت ڈیڑھ سال کے عرصے میں دو لاکھ لوگوں کو نوکریاں فراہم کرے گی۔شاہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت کو منتخب کریں تاکہ تیز رفتار ترقی اور ان کی بھرپور ثقافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ریلی میں موجود ہجوم سے یہ پوچھ کر کانگریس کا بھی مذاق اڑایا کہ اگر عظیم پرانی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وزیر اعظم کون ہوگا۔