سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کوکشمیر کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا کب تھا کہ وہ کشمیر معاملے پر اتنا رو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پاک زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتا ہے جو اس کو فوری طور پر بندکرنی چاہئے ۔ راجناتھ سنگھ نے گلگت بلتستان کو بھارت کاحصہ قراردیا ہے ۔جودھ پور میں جودھ پور کے قریب سلوا کلاں میں ویر درگاداس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ جو ہمت، بہادری اور خود سے لگن کی علامت ہے۔انہوں نے بھارت کی آزادی میں اپنی جانیں دینے والے اور ملک کیلئے قربانیں دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 75ویں سالگرہ پر پورا دیش انہیں نمن کرتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جودھ پور کے قریب سلوا کلاں میں ویر درگاداس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقعے پر انہوں نے بھارت کی 75آزادی کی سالگرہ پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن بہادروں نے وطن کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دورہ راجستھان کے دوران وہاں پر منعقدہ ایک تقریب پر بولتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیر میں حالات خراب کرنے کیلئے کوششیں کررہا ہے تاہم بھارت پاکستان کی اس طرح کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونا دیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے زمین دوز محاذ کھول دیا ہے اور ملٹنسی کوبڑھاوار دے رہا ہے۔ اگر اسی طرح پاکستان کی سرزمین پر بھارت مخالف سرگرمیاں جاری رہیں تو بات چیت کیسے ممکن ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے ہمیںاس کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم وہ اپنا پڑوسی ملک ہونے کا فریضہ نبھائیں ہم بھی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے پاکستان کو عسکریت پسندی کوختم کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو پہلے اپنی حالت سدھارنی ہوگی ، وہاں غربت ہے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات ہیں بے روزگاری ہے جس پر پاکستانی حکومت کو کام کرنا ہوگا اور اسی طرف اپنی توجہ دینی چاہئے نہ کہ کشمیر کا رراگ الاپے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370کو ختم کرنا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے پاکستان کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔ تقریب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئے کیوں کہ ہم اپنے دوستوں کو تو بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوںکو نہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جودھپور ویربہادروں کی سرزمین ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے قربانیں دی ہیں ۔










