dilbagh singh

پاکستان جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی میں مصروف عمل:دلباغ سنگھ

سرینگر// پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی میںمصروف عمل کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ نگھ نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کر رہا بلکہ جموںکشمیر کے نوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کرنے کے علاوہ نارکوٹک کے استعمال سے فنڈس حاصل کرکے جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ جموںکشمیرمیں خاتون پولیس اسٹیشنوں کے قیام سے خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کو کم کرنے میںمدد گار ثابت ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر پولیس سربراہ نے دیگر پولیس آفیسر ان کے ہمراہ سنیچروار کو ادھم پورجموں میںخواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے علاوہ پولیس اکاڈیمی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے وہاں تربیت پانے والے پولیس اہلکاروں کو دی جا رہی سہولیات کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر سرکار خواتین کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کیلئے عدہ بند ہے اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے روکتھام کیلئے کارورائیاں جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے روکتھام کیلئے جموں کشمیر میں خواتین پولیس اسٹیشنوںکا قیام عمل میں لایا ہے ۔ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے ڈرون اور دیگر ذرائع سے ہتھیار گرا کر عسکریت پسندوں کو آکسیجن فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو عسکری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے اور یہاں امن کا ماحول بگاڑنے کیلئے عسکریت کی فنڈنگ کیلئے منشیات کی فروخت کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ انتھک محنت کر رہی ہے اور لوگوں کے تعاون سے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور امن عمل کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔تربیت پانے والے جوانوں سے ڈی جی پی نے کہا کہ کسی بھی خطے یا جگہ سے نہیں انہیں پورے ملک اور جموں و کشمیر کیلئے ایک مشن موڈ میں کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی ایجنسیاں ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ہمارے نوجوان افسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نوجوانوں کو راہ راست کی طرف راغب کریں۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر میں امن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پنا اچھا کام جاری رکھنا ہے۔