پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں میں اضافہ

پاکستانی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے ایک اور ڈرون گرایا

ڈرون کی ضبطی کے بعد وسیع علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر تلاشی لی

سرینگر//سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف ) نے سنیچر کوپاکستانی سرح کے قریب ایک چینی ساخت ڈرون کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون سے کسی قسم کا غیر قانونی مواد برآمد نہیں ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور میں ہندوستان،پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک اور چینی ساختہ ڈرون کو مار گرایا۔ فورس نے ہفتہ کو بتایاکہ پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر ڈرون کو ضلع گورداسپور کے گاؤں راسی کے قریب سرحد پر اس کی نقل و حرکت کے دوران گراگیا ۔ بی ایس ایف کے مطابق فوجیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے روکنے کے فوراً بعد ہی اسے کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔تباہ شدہ ڈرون کنٹرول کھو بیٹھا اور کھیت میں جاگرا۔اورعلاقے کو بی ایس ایف کے دستوں نے فوری طور پر گھیرے میں لے لیا تھااورایک وسیع تلاشی لی گئی، اور تقریباً 10.18 بجے، بی ایس ایف کے دستوں نے کامیابی سے ایک چھوٹا ڈرون جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں برآمد کیا۔بی ایس ایف نے بتایا کہ یہ بازیابی گورداسپور ضلع کے راسی گاؤں سے متصل ایک کھیتی باڑی میں ہوئی ہے۔برآمد کیا گیا ڈرون ایک چینی ساخت کاہے تاہم ڈرون سے کسی قسم کا ہتھیار یا منشیات منسلک نہیں تھی ۔