water crices in rafiabad

پانی ک عدم دستیابی سے رفیع آباد کے لوگ پریشان

سرینگر//رفیع آباد کے متعدد علاقہ جات پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں علاقہ کے لوگوںنے محکمہ جل شکتی ، محکمہ اری گیشن اور میکنیکل انجینئرنگ کے خلاف سخت برہمی اور ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے زور دار احتجاج کیا ۔ کرنٹ نیوز آف آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ رفیع آباد کے درجنوں علاقے اور دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ ان گرمیوں کے ایام میں درجنہوں گائوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے اور اس ضمن میں اگرچہ متعلقہ محکمہ سے کئی بار بات کی گئی تاہم انہوںنے پانی کی فراہمی کیلئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ۔ذرائع کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے آج سڑک پر نکل کر محکمہ پی ایچ ای، محکمہ اری گیشن اور میکنیل انجینئرنگ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے متعلقہ حکام کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ رفیع آباد کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔