پانچواں فضل عباس میموریل والی بال ٹورنامنٹ اِختتام پذیر

جموں// گورنمنٹ پولی تکنیک کالج جموں میں 22؍ مئی 2023ء کو شروع ہونے والا پانچواں فضل عباس میموریل والی بال ٹورنامنٹ اِختتام پذیر ہوا ۔اِختتامی تقریب میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجو دتھے۔پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک کالج اِنجینئر ارون بنگوترا نے کہا کہ والی بال ٹورنامنٹ 2016 ء سے کالج کے بہترین والی بال کھلاڑیوں میں سے ایک مرحوم فضل عباس عاشور کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے موجودہ سیشن کے دوران سپورٹس وِنگ کی جانب سے کی جانے والی دیگر سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔پانچویں فضل عباس میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کے لئے سمٹ ٹاکرا آٹوموبائل اِنجینئر نگ اور الیکٹر یکل اِنجینئرنگ کے درمیان ہوا جس میں الیکٹرایکل ڈیپارٹمنٹ نے آٹو موبائل اِنجینئرنگ کو 1-2 ( 25,13) ، 17-25، 19-25 سے شکست دے کر ٹرافی اَپنے نام کی۔اِس سے قبل آٹو موبائل اِنجینئرنگ نے میکنیکل اِنجینئرنگ کے خلاف پہلے 1میں 0-2 ( 25-17 ، 25-12)سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے سیمی فائنل میں الیکٹریکل اِنجینئرنگ نے کمپیوٹر اِنجینئرنگ کو 2۔1(25-18،25-19،25-20)سے شکست دی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک جموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج کیمپس میں اس طرح کے کھیل مقابلوں کا اِنعقاد کیا جس سے طلباء میں ایک روشن مستقبل کے لئے اَچھی عادات پیدا ہوں گی۔اِس ٹورنامنٹ کا اِنعقاد لیکچرر سیکرٹری ٹریول اینڈ ٹوراِزم اینڈ سپورٹس امیت کمار شرما، فزیکل ایجوکیشن ماسٹرچمل سنگھ، محکمہ کھیل کے پی اِی ٹی توشی دیوی کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ۔اِس موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک فار وومن جموں سوکیت گپتا، پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک سانبہ نیلنجنا مناوتی ، پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک رام بن اِنجینئر وویک مہاجن، پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں راشد شیخ ، سپر اِنٹنڈگورنمنٹ پولی تکنیک جموں امندیپ سنگھ ، سپر اِنٹنڈگورنمنٹ پولی تکنیک سانبہ امن پریت سنگھ اوردیگرمتعلقین کے علاوہ فیکلٹی ، عملہ اور اِدارے کے طلباء موجود تھے۔