Amputee Football Asociation

پارہ ایمپیوٹی فٹبال ایسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے بین الاقوامی فٹ بال میچ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست منظر عام پر

سرینگر / /پارہ ایمپوٹی فٹبال ایسوسی ایشن نے مغربی ایشا ایمپٹیو فٹ بال چمپئن شپ جو ایمپٹیو فٹ بال فیڈریشن ایران ،ورلڈ ایمپٹیو فٹ فیڈریشن کے تحت 5سے9مارچ تک کش آئی لینڈ ،ایران میں منعقد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایک شارٹ لسٹ منظر عام پر لایا گیا ہے۔فہرست میں 19کھلاڑیوں چمپئن شپ کیلئے منتخب کیا گیا جن میں سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑی بشمول عبدالرحمن میر ،گوہر احمد گانی ،مصعب رشید ،عمر سلطان قابل ذکر ہیں ۔متذکرہ کھلاڑیوں کی ٹانگے حادثات میں جائع ہوچکی ہیں اور اب وہ اس طرح کے مواقعوں سے اپنے ذہنی کوفت کودور کرنے اور سماج میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن مالی حالت مستحکم ہونے کی صورت میں اس طرح کے مواقعے چھوٹ جانے کا ڈر محسوس کرتے ہیں ۔منتخب امیدواروں نے کشمیر پریس سروس دفتر پر آکر بتایا کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کرنے ے متمنی ہیں ۔اگر چہ وہ جسمانی طور ناخیز ہیں لیکن جو صلاحیتیں ان میں موجود ہیں ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سماج میں اپنامقام حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارہ ایمپیوٹی فٹ بال ایسوسی ایشن انڈیا جو ورلڈ ایمپوٹی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے نے ان کو چمپئن شپ کے لئے 15روزہ کیمپ کے لئے منتخب کیا ہے اور اس پروگرام میں اپنی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے فی کس 1,59,500روپے کا خرچہ آتا ہے ۔ان کے بقول وہ یہ اہم موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ان کے پاس مالی حالت ایسی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے بوجھ بننا نہیں چاہتے ہیں بلکہ اپنا سہارا خود ہی بنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ان کا انتخاب ان کے مستقبل کیلئے اہمیت کا حامل ہے تاہم مالی سکت نہ ہونے کے باعث وہ اس موقعہ محروم ہوجائیں گے ۔اس ضمن میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر منوج سہنا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ناخیز افراد کو اس اہم موقعہ کو پانے کے لئے مالی امداد کریں ۔انہوں نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان جسمانی طور ناخیز افراد کی مالی معاونت کرکے ان کو بین الاقوامی فٹ بال چمپئن شپ میں جانے کا موقعہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنا کرئیر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔بصورت دیگر ان کے ارمان اور تمنائیں ان کے سینوں میں دفن رہیں گے ۔