دل کادورہ پڑنے کے واقعات اورسڑک حادثات

پارمپورہ فروٹ منڈی کے نزدیک ٹرک نے2اہلکاروں کوکچل ڈالا

اودھم پورمیںگاڑی پلٹ گئی ،2نوجوان لقمہ اجل ، 2دیگرشدیدزخمی

سری نگر،اودھم پور//شہر سری نگر کی معروف پارمپورہ فروٹ منڈی کے نزدیک ہفتے کی صبح کو شاہراہ پر تعینات2فوجیوں کوتیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے اور بعد میں ایک اہلکار کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پارمپورہ سری نگر میں ہفتے کی صبح 163ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ اہلکار شاہراہ کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے2 اہلکاروں کو زور ددار ٹکر ماری۔ پولیس ذرائع کے مطاابق خون میں لت پت اہلکارو ں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے سنجے کمار نامی فوجی اہلکار کو مردہ قرار دیا۔حادثے میں زخمی ہوئے دوسرے اہلکار کی شناخت رفیق احمد کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ہے تاہم ٹرک زیر نمبرJk03J-3811کو تحویل میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی گئی ہے۔اُدھر اودھم پور سڑک حادثے میں2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2دیگرشدیدزخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک گاڑی ہائی وے پر پلٹ گئی اور اس میں سوار4افراد زخمی ہو گئے۔ان سبھی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے2زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور2 دیگر زیر علاج ہیں۔مرنے والوں کی شناخت 26سالہ ابھے اور 23سالہ دیوم کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں24سالہ ہریش اور 25سالہ پارس شامل ہیں۔دونوں زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے۔