نہرو یوا کیندر نے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ کارپس سکیم کے تحترَضاکاروں کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی

پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے دیہی ترقی کادورہ بڈگام

سری نگر//پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دیہی ترقی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج اور فنڈس کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ پنچایت ممبران و عوامی نمائندوں اور مختلف محکمہ جات کے افسران سے ملاقات کی۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق دورے کے دوران مذکورہ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے ضلع بڈگام کے کئی مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ کئی وفود سے ملاقات کی۔کمیٹی نے ضلع بڈگام کی کئی پنچایتوں میں جاکر ازخودتعمیراتی وترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ایس ای سینٹرس (خدمت سینٹروں) کا بھی معائنہ کیا۔پارلیمانی قائمہ کمیٹیبرائے دیہی ترقی نے مرکز کی جانب سے دیہی علاقوں کو ملنے والی اسکیموں کے تحت فنڈنگ کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق بھی معلومات حاصل کی۔کمیٹی کے چیئرمین ولاس راو پرساد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی قائمہ کمیٹیبرائے دیہی ترقی کے دورے کا مقصد مرکزی سرکار کی جانب سے دیہی علاقوں کیلئے جاری کردہ اسکیموں اور فنڈس سے متعلق قانونی و دیگر مشکلات کا جائزہ لیکر انہیں مرکزی سرکار تک پہنچانا ہے تاکہ مرکزی معاونت والی اسکیموں کو زمینی سطح پر مقررہ وقت پر لاگو کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کمیٹی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی وفودا ور سرکاری عہدیداران سے ملاقات کرکے ایک مفصل رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں آئندہ منصوبوں میں دور کی جاسکیں۔ولاس راو پرساد نے کہا کہ مرکزی سرکار دیہی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں اور فنڈس کو مقررہ وقت تک خرچ کئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ہی پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی ملک کے طول و عرض میں جاکر معائنہ کرکے مفصل رپورٹ مرکزی سرکار کو پیش کرے گی۔پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے دیہی ترقی کے چیئرمین ولاس راوپرساد نے کہا کہ انہوں نے ضلع بڈگام میں عوامی نمائندوں سے ملاقات کرکے کئی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وہیں کمیٹی مختلف محکمہ جات کے افسران سے بھی ملاقات کرے گی۔