ٹی20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔
مانیٹرنگ کےٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم چند دن امریکا میں رک گئے تھے، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔
بابر اعظم ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ 19 جون کو وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر مینیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔










