ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اگلے میچ میں بٹھانے پر غور

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اگلے میچ میں بٹھانے پر غور

لاہور/ایجنسیز// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کے میچز میں پرفارم نہ کرنے پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اگلے میچ میں بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے، سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کیخلاف کھیلے گی۔پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذر ہو جائے تب بھی پاکستان سوپر 8 میں پہنچ جائے گا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔