ٹیکس افسران کیلئے جی ایس ٹی پر صلاحیت سازی کے پروگرام کا اختتام

ٹیکس افسران کیلئے جی ایس ٹی پر صلاحیت سازی کے پروگرام کا اختتام

جموں//گڈز اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے نفاذ کیلئے ریاستی ٹیکس محکمہ ( ایس ٹی ڈی ) کے انسانی وسائل کو مضبوط بنانے کیلئے ٹیکس افسران کیلئے دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام منگل کو یہاں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نگروٹہ میں اختتام پذیر ہوا ۔ ورکشاپ کا اہتمام ریاستی ٹیکس محکمہ ( ایس ٹی ڈی ) جموں و کشمیر نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی ) کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔ ایڈیشنل کمشنر ( انتظامیہ اورنفاذ ) جموں نمرتا ڈوگرہ نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی ۔ ورکشاپ میں محکمہ ٹیکس کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر اور جموں ڈویژن کے اسٹیٹ ٹیکس افسران نے شرکت کی ۔ آئی سی اے آئی سے ریسورس پرسن سی اے اجے شرما اور سی اے ترون اروڑہ نے مختلف جی ایس ٹی قوانین ، مطالبات ، وصولی ، اپیلوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔ دوسرا سیشن ای وے بل اور نفاذ کے عمل ، حراست ، ضبطی اور سامان کی رہائی اور ٹرانزٹ میں نقل و حمل پر منعقد ہوا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ پی کے بھٹ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے ۔