ٹینگ پورہ سڑک حادثہ کے بعد محکمہ ٹریفک حرکت میں

ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر میں المناک سڑک حادثہ رونما

دو افراد لقمہ اجل ، تیسرا شدید زخمی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

سرینگر// ٹینگ پورہ سرینگر کے قریب سڑک کے ایک المناک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کے بعد دوپہر ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر کے قریب اس وقت المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ٹپر اور تھار گاڑی کے درمیان ٹکرہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق ٹپر اور تھار گاڑی میں زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طو رپر زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زندگی کی جنگ ہار گئے اور تیسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت حماد ساکنہ لالبازار اور عظیم ساکنہ سنت نگر سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کی شناخت نوشہرہ کے محمد عیسیٰ گنائی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹکر کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔