Jay Shah

ٹیم انڈیا،ایشیاکپ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جائے گی:سکریٹریBCCI جے شاہ

سری نگر//تمام ترقیاس آرائیوںکونکارتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدراوربی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے منگل کوواضح کیا کہ ٹیم انڈیا ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ باوقار ٹورنامنٹ غیر جانبدار مقام پر منعقد ہوگا۔خیال رہے فلیگ شپ ٹورنامنٹس کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے کیونکہ یہ ملک 2023 میں ایشیا کپ کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی کرے گا جس کے بعد2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی وہیں ہوگی۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری نے منگل کو ٹیم انڈیا کے ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کی قیاس آرائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ2023 کا انعقاد غیر جانبدار مقام پر کیا جائے گا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے جے شاہ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 91ویں سالانہ جنرل کے بعد ممبئی میں منگل کو صحافیوں کو بتایاکہ ہمارا ایشیا کپ 2023 غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔ یہ حکومت ہے جو ٹیم کے دورہ پاکستان کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے لہذا ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 2023 کے ایشیا کپ کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا۔