ٹنگمرگ،گاندربل//خود کشی کے خطرناک رُجحان کے چلتے ٹنگمرگ میںایک 22سالہ نوجوان نے مبینہ طورپر خودکوپھانسی دیکراپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالاجبکہ صفاپورہ گاندربل کی ایک25سالہ دوشیزہ نے جھیل مانسبل میں کودکرمبینہ طورپرخودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجودکچھ لوگوں نے اُس کوبچالیا ۔جے کے این ایس کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے وارپورہ ٹنگمرگ گائوں میں جمعرات کی صبح اُسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں ایک نوجوان نے گھرکے ایک کمرے میں مبینہ طورپر خودکوپھانسی دیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا،معلوم ہواکہ22سالہ نوجوان جب جمعرات کی صبح کمرے سے باہرنہیںآیاتواہل خانہ نے کمرے میں چلے اوروہ یہ دیکھ ششدررہ گئے ،جب انہوںنے نوجوان کوکمرے میں لٹکتے پایا ۔انہوں نے اس نوجوان کواُتارنے کے بعدنزدیکی صحت مرکز منتقل کیالیکن وہاں موجودڈاکٹر نے اس نوجوان کومردہ قرار دے دیا۔ٹنگمرگ پولیس نے وارپورہ گائوں میں پیش آئے اس المناک واقعے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اسے پہلے جمعرات کی صبح صفاپورہ گاندربل کی ایک دوشیزہ نے جھیل مانسبل میں کودکرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔اسبارے میں معلوم ہواکہ جمعرات کی صبح ایک لڑکی نے مانسبل جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم جھیل کے کنارے موجودکچھ لوگوں نے یہ سب کچھ دیکھااورفوراًکچھ لوگ جھیل میںکودگئے اورانہوں نے دوشیزہ کوجھیل سے برآمد کیا ۔بتایا جاتاہے کہ 25سالہ دوشیزہ کوفوراًپرائمری ہیلتھ سینٹر مانسبل منتقل کیاگیا ،جہاں ڈاکٹروں نے فوری علاج ومعالجہ کرکے اس لڑکی کوبچالیا۔تاہم اس واقعے کے بارے میں تاحال پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا تھا۔










