dooran

ٹنل کے آر پارعوامی درباروں کا شیڈول جاری

اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ آج سے ہر ضلع میں براہ راست رابطہ

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے مختلف اضلاع میں مختلف انتظامی سیکرٹریوں کی جانب سے عوامی درباروں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق انتظامی سیکرٹری مخصوص تاریخوں پر عوامی درباروں کا انعقاد کریں گے۔ شالین کابرا، مالیاتی کمشنر (اضافی چیف سیکرٹری)، محکمہ جل شکتی، 6 اگست 2024 کو ادھمپور میں عوامی دربار کا انعقاد کریں گے جبکہ دھیریج گپتا، ، مالیاتی کمشنر (اضافی چیف سیکرٹری)، محکمہ جنگلات، ماحولیات و ماحول، 7 اگست 2024 کو ریاسی میں موجود ہوں گے۔ شیلیندر کمار، پرنسپل سیکرٹری، محکمہ زراعت، 8 اگست 2024 کو پلوامہ میں جبکہ ایچ راجیش پرساد، پرنسپل سیکرٹری، محکمہ بجلی، 6 اگست 2024 کو بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد کریں گے۔ چندرکیر بھارتی، پرنسپل سیکرٹری، محکمہ داخلہ، 9 اگست کو سری نگر، الوک کمار، پرنسپل سیکرٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم، 8 اگست کو اننت ناگ میں، سوریش کمار گپتا، پرنسپل سیکرٹری محکمہ ثقافت، 7 اگست کو گاندربل میں اورسنجیو ورما، کمشنرسیکرٹری، عمومی انتظامی محکمہ، 28 اگست کو ریاسی میں جبکہ سوربھ بھگت، کمشنرسیکرٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ، 6 اگست کو ڈوڈہ میںدربار سجائے گے۔ مندیپ کور، کمشنرسیکرٹری،محکمہ مکانات و شہری ترقی، 7 اگست کو کپواڑہ، پریرنا پوری، کمشنرسیکرٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، 8 اگست کو کھٹوعہ ،شیتل نندا، کمشنرسیکرٹری، سوشل ویلفیئر، 9 اگست کو جموں ، یشا مدگل، کمشنرسیکرٹری، سیاحت ، 27 اگست کو سری نگر ، وکرم جیت سنگھ، کمشنرسیکرٹری، صنعت وتجارت ، 9 اگست کو رامبن اور ڈاکٹر رشمی سنگھ، کمشنرسیکرٹری،خاطر و تواضع محکمہ، 29 اگست کو کشتواڑ جبکہ سرمد حفیظ، انتظامی سیکرٹری، محکمہ نوجوان خدمات اور کھیل، 30 اگست کو اننت ناگ میں عوامی دربار کا انعقاد کریں گے۔ پرسنا رام سوامی ، انتظامی سیکرٹری، محکمہ قبائلی امور، 27 اگست کو بارہمولہ ،نیرج کمار، انتظامی سیکرٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ، 28 اگست کو ادھمپور ، کمار راجیو رنجن،، انتظامی سیکرٹری، محکمہ محنت و روزگار 29 اگست کو پونچھ، ریحانہ بتول، انتظامی سیکرٹری، محکمہ اطلاعات، 30 اگست کو بڈگام ، ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ،، انتظامی سیکرٹری، محکمہ صحت و طبی تعلیم، 29 اگست کو شوپیاں، محمد اعجاز اسد، انتظامی سیکرٹری، محکمہ منصوبہ بندی، ترقی و نظارت، 30 اگست کو راجوری ، شیخ فیاض احمد، انتظامی سیکرٹری، محکمہ فلوریکلچر، پارکس اور باغات، 29 اگست کو پلوامہ کے علاوہ زبیراحمد، انتظامی سیکرٹری، محکمہ خوراک، رسدات اورامور صارفین ، 30 اگست کوکولگام میں عوامی دربار کا انعقاد کریں گے۔ بابیلا رکوال، انتظامی سیکرٹری، محکمہ کوآپریٹیو، 27 اگست کو سامبا میں شبنم کاملی، انتظامی سیکرٹری، اے آر آئی اور ٹریننگ 28 اگست کو بانڈی پورہ میں عوامی دربار کا انعقاد کریں گی۔ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان درباروں کے انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے اور اپنے متعلقہ اضلاع میں ان کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں گے۔ یہ اقدام عوامی مسائل کے حل اور انتظامی افسران کے قریب لانے کے لئے اہم ہے، تاکہ رہائشی اپنے مسائل اور درخواستیں براہ راست اعلیٰ انتظامی اہلکاروں کے سامنے پیش کر سکیں۔