kulgam

ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی جانب سے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم

ڈویژنل سپورٹس آفسر نصرت غزالہ بطور مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک

سرینگر//ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی جانب سے آج گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کولگام میں کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کیں گئے، جس میں دوران ڈیویژنل سپورٹس آفسر سنٹرل نصرت غزالہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اسکے علاوہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون،مشہور شخصیت سپورٹس کے ڈاکٹر مبشر حسین ملک ، زونل فزیکل ایجوکیشن آفسر ملک منظور، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کولگام شری چاند کرشن پنڈ تھا، پولیس انسپکٹر کولگام جازب بٹ کے علاوہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ملازمین، ضلع کولگام کے کھلاڑی اور آرگنائزنگ سکریٹری ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام نے 27 نومبر کو سپورٹس کونسل کے بینر تلے ضلع کولگام میں ٹنسبال کرکٹ چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کولگام کے مرد اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڈیوں نے حصہ لیا ہے۔اس تقریب کا انعقادسپورٹس اسڈیڈیم کولگام میں منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولگام نے کیا۔ ادھر ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کولگام میں ان کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کیں گئے جنہوں نے اس چمپین شپ میں حصہ لیا، اس دوران ضلع کے کھلاڈیوں نے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی سرہانا کی، اس دوران کھلاڈیوں نے ڈیڑونل سپورٹس آفسر سنٹرل نصرت گازالہ کو پر زور مطالبہ کیا کہ کولگام میں اور طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہیاں کے کھلاڈیوں کو اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع فراہم ہوگا۔