سرکاری ہدایت کی خلاف ورزی پر موٹر وہیکل ایکٹ قوانین کے تحت کارروائی کی جائیگی / آر ٹی او کشمیر
سرینگر // سی این آئی // شہر سرینگر کے دو بڑے راستوں مولانا آزاد روڑ کے راستے جہانگیر چوک تک اور اور ریذیڈنسی روڈ کے راستے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سے لیکر جموں کشمیر بینک ہیڈ کواٹر رتک ’’ نو ای رکشا زون ‘‘ قرار دیتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ہدایت کی کسی بھی خلاف ورزی پر موٹر وہیکل ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔سی این آئی کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کی جانب جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن جاری میں سرینگر شہر کے دو بڑے حصوں کو’’ نو ای رکشا زون ‘‘ قرار دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر قاضی عرفاق (جے کے اے ایس) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے 13 نومبر 2025 کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محدود راستوں میں مولانا آزاد روڈ جہانگیر چوک سے جموں کشمیر بینک ہیڈ کوارٹر اور ریذیڈنسی روڈ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سے جموں کشمیر بینک ہیڈ کوارٹر تک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور آئندہ ہدایات تک نافذ العمل رہے گا۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اس ہدایت کی کسی بھی خلاف ورزی پر موٹر وہیکل ایکٹ 1988 اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔










