کٹھوعہ//اے ڈی جی پی ٹریفک جے اینڈ کے ٹی نمگیال نے سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک رورل جموں موہن لال کیتھ کے ہمراہ ضلع کٹھوعہ کا دورہ کیا اوراُنہوں نے ڈی پی ایل کے احاطے میں ضلع کٹھوعہ کی پولیس اِنتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔مشترکہ میٹنگ کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں گاڑیوں کے حادثات کی شرح کو کم کرنا تھا۔اِس موقعہ پر ایس ایس پی ضلع کٹھوعہ رومیش کوتوال ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر کٹھوعہ ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل کٹھوعہ ،ایس ڈی پی او بارڈر کٹھوعہ ، ڈپٹی ایس پی ایس پی (ٹی)سانبہ۔کٹھوعہ اور متعلقہ ڈی ٹی آئیز /ٹریفک سیکٹراَفسران بھی موجود تھے۔دورانِ میٹنگ اے ڈی جی پی ٹریفک نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ قومی شاہراہ اور دیگر لنک سڑکوں پر مشترکہ طور پربالخصوص، بے ترتیب ٹریفک چیکنگ ناکے لگائیں۔اُنہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایم وی ایکٹ اور قانون کی دفعات کے تحت سخت کارروائی کرنے کے لئے بھی جانکاری دی گئی ۔ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سپیشل جوائنٹ ٹریفک چیکنگ مہم چلائی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک رورل جموں نے سخت کوششیں کیں اور ایم وِی ایکٹ کے تحت لوگوں سے نمٹا ۔اُنہوں نے اَپنے دو پہیوں کے سائلینسر میں ترمیم کی جو کہ قابلِ تعریف کاموں میں سے ایک ہے او رمزید کوششیں کرنے کی اَشد ضرورت ہے تاکہ گاڑیوں کے حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہر پی / ایس اور پی /پی لیول کے دائرہ اِختیار میں جوائنٹ سپیشل ٹریفک چیکنگ ناکے قائم کئے جائیں گے۔ٹریفک پولیس چیف نے اَفسران پر بھی زو ردیا کہ وہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں مناسب نظم و نسق ، جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ اَفسران کو چالان کرتے وقت باڈی کیمرے پہننے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔گاڑیوں کے مالکان ، ٹرانسپورٹروں او راَیجنٹوں سے ملاقاتیں کی جائیں تاکہ ٹریفک پولیس والوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جاسکے اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مناسب جانچ پڑتال کی جاسکے ۔
مغربی ایشیا پر کانگریس کے بیانات اشتعال انگیز، بھارتیوں کی جانوں کو خطرہ// وزیر اعظم
جموں و کشمیر میں 2100 سے کوڑا کرکٹ چھاٹنے کے شیڈ تعمیر
محکمہ صحت میں نئی عارضی بھرتیوں کی تجویز نہیں
3 برسوں میں 10 ہزار سے زائد اسامیاں مشتہر
راشن کی تقسیم کاری نظام
باغ گل لالہ میں 15 دن میں تقریباً 1.78 لاکھ سیاحوں کی آمد
کے اے ایس افسران کا 13 سالہ جمود پر اظہار تشویش
جموں و کشمیر میں ونڈ انرجی کے فروغ کا کوئی امکان نہیں
سیلابی نقصان کے باعث 9 میگاواٹ سیوا-III ہائیڈل پروجیکٹ بند
2,671 راشن کارڈ منسوخ، 14.4 لاکھ ترجیحی راشن کارڈ جاری










