ٹرمپ کے درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے شیئر بازار میں گراوٹ

ممبئی /یو این آئی// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستانی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی 25 فیصد بڑھاکر 50 فیصد کرنے کے بعد جمعرات کو مقامی شیئر بازاروں میں فروخت کا رجحان رہا۔ تادم تحریر بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 399.46 پوائنٹس گر کر 80,144.53 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 50 130.60 پوائنٹس گر کر 24,443.60 پوائنٹس پر آگیا۔ نفٹی 24,387.55 پوائنٹس اور 24,464.20 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔ سینسیکس بھی ایک وقت میں 79,979.05 پوائنٹس کو چھونے کے بعد 80,421.84 پوائنٹس تک چلا گیا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی ٹی سی کو چھوڑ کر سینسیکس میں دیگر کمپنیوں کے شیئر گرے ۔ میٹل، فارما اور آئل اینڈ گیس گروپس کی کمپنیاں سب سے زیادہ دباؤ میں رہیں۔
سینسیکس میں اڈانی پورٹس 3 فیصد سے زیادہ گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن گزشتہ 10 برسوں میں 5 گنا سے زیادہ بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 17,25,378 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جو پہلے 338,703 کروڑ روپے تھی۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی میں بھی 3.65 گنا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ سالانہ خالص منافع مالی سال 2015-16 میں 29,861 کروڑ روپے سے 2.72 گنا بڑھ کر 81,309 کروڑ روپے ہو گیا ہے ۔