اینٹی کورپشن بیورو جمو ںاور راجوری میں دو میگا ایونٹ منعقد کرے گا
جموں// اینٹی کورپشن بیورو ( اے سی بی ) ویجی لنس بیداری ہفتہ۔ 2024 کے سلسلے میں راجوری اور جموں میں دو پروگراموں کا اِنعقاد کر رہا ہے۔پہلا پروگرام 4 ؍نومبر کو صبح 11بجے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں منعقد ہوگاجسے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ڈِی سی آفس پونچھ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ گورنمنٹ ہاسپٹل گاندھی نگرجموں، ڈی سی آفس رام بن اور ڈِی سی آفس بڈگام میں بھی دیکھا جائے گا۔دوسراپروگرام ایم اے ایم کالج جموں میں سہ پہر3بجے منعقد ہوگی جسے پونچھ، راجوری اور ادھمپور کے ڈی سی دفاتر میں بھی دیکھا جائے گا۔










