The ability of the lake to change the socio-economic condition of the people Provincial Commissioner Kashmir

وُلرجھیل کے اردگرد غیر موٹر سائیکل سیرگاہ ‘ تعمیر کرنے کامنصوبہ

جھیل میں لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت :صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر//ڈویڑنل کمشنر کشمیر، پانڈورنگ کندباراؤ پولے نے کہا ہے کہ حکومت شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایشیا ء کی مشہور وُلر جھیل کے ارد گرد’ ایک غیر موٹر سائیکل سیرگاہ ‘ تعمیر کرنے جا رہی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کی شام وولر بٹالین،26،آسام رائفلز اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے زیر اہتمام وُلر فیسٹیول کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ جھیل وُلر کے ارد گرد خوبصورت’ نان موٹر ایبل واک وے‘یعنی ایک غیر موٹر سائیکل سیرگاہ تیار کیا جائے گا جو زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرے گا۔انہوںنے کہاکہ اوڑیسہ میں واقع چلیکا جھیل سیاحت کیلئیپوری دنیا میں مشہور ہے لیکن وولر جھیل حیاتیاتی تنوع اور دیگر قدرتی اقسام کے لحاظ سے اس سے زیادہ خوبصورت ہے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر کامزیدکہناتھاکہ جھیل وُلر میں لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ کشمیرکی سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حاکم پی کے پولے نے کہا کہ2019 تک یاتریوں سمیت ہر سال اوسطاً 8 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں دسمبر2019 کے بعد سیاحوں کی غیر معمولی آمد دیکھی گئی اور اوسطاً ڈیڑھ لاکھ سیاح جموں و کشمیر کا دورہ کرتے ہیں، جبکہ اس سال اب تک تقریباً20 لاکھ سیاح آئے ہیں۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر، پی کے پولے نے مزید کہا کہ حکومت نے گھروں میں قیام کیلئے کمروں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے تاکہ ہر گھر سیاحوں کیلئے ایک کمرہ چھوڑ کر اپنی روزی کما سکے۔دریں اثناء ڈویڑنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے، ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، چیف ایگزیکٹیو ڈائرکٹر وولر کنسیوٹیشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی ترانی کمار آئی ایف ایس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بانڈی پورہ محمد زاہد، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد اور کمانڈنگ آفیسر کشمیراور فوج کے متعدد یونٹس اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پول نے کہا کہ میلے کا مقصد بانڈی پورہ کی سیاحتی صلاحیت بالخصوص ولر جھیل کو روشنی میں لانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ولر میں بانڈی پورہ کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بدلنے کی صلاحیت ہے۔بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے امید ظاہر کی کہ یہ میلہ بانڈی پورہ ضلع کے سیاحتی امکانات کو فروغ دینے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کئی سرکاری محکموں بشمول دستکاری، ہینڈلوم، این آر ایل ایم، ماہی پروری، جنگلات، زراعت، باغبانی، ڈبلیو یو سی ایم اے اور سیاحت نے مقامی مصنوعات کی نمائش کے لئے اسٹال لگائے تھے۔ اسٹالز نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جنہوں نے ولر جھیل کی بھرپور سیاحتی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ولر فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے مشہور گلوکاروں، بینڈز اور سولو پرفارمرز کے علاوہ دیگر ثقافتی گروپس کے ذریعے پیش کیے گئے پرکشش اور دلکش مختلف ثقافتی پروگراموں سے دل موہ لیا۔ پینٹنگ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔