ونگی پورہ بالا سمبل میں منشیات فروش 3 کلوبھنگ سمیت گرفتار

ونگی پورہ بالا سمبل میں منشیات فروش 3 کلوبھنگ سمیت گرفتار

بانڈی پورہ،کولگام//منشیات فروشوںکے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی شے برآمد کرکے ضبط کی ۔بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے سمبل میں غیر قانونی منشیات برآمد کی۔ ایک مخصوص معلومات پر عمل کرتے ہوئے ، تھانہ سنبل کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کی قیادت میں ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی نگرانی میں سمبل ونگی پورہ بالا میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو ممنوعہ نشیلی بھنگ3 کلو برآمد کرکے ضبط کی ہے۔ ملزم کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار ساکن رکھ شلوت سمبل کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم منشیات فروش ہے اور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے لیے منشیات فروخت کر رہا ہے۔تھانہ پولیس سمبل نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 121/21 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ادھرکولگام پولیس ، محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، میونسپلٹی آفیسران اور ہوپ فاوَنڈین نے مشترکہ طور پر تھانہ پولیس کولگام اور اس کے ملحقہ علاقے میں از خود کاشت ہوئی جنگلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ۔ پولیس اسٹیشن کولگام کی پولیس پارٹی جس کی سربراہی ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کولگام ، غلام محمدبٹ جے کے پی ایس ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، میونسپلٹی آفیسرز کولگام اور ہوپ فاؤنڈیشن کولگام (این جی او)نے مشترکہ طورپرپولیس اسٹیشن کولگام اور اسکے ملحقہ علاقے میں جنگلی بنگ کی کاشت کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا۔منشیات سے پاک معاشرے کے مقصد کیلئے سخت محنت کرتے ہوئے کولگام پولیس اس کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے کولگام پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ممنوعہ کاشتکاری سے متعلق کوئی بھی معلومات پولیس کے ساتھ شیر کریں ۔ تاکہ جو بھی عناصر سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔