بیروہ میں صبح ایک شخص کو اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں واراگام بیروہ علاقہ میں بدھ کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔اس دوران بڈگام ضلع کے آری پانتھن علاقہ کاایک نوعمر طالب علم پُراسرار طورپرلاپتہ ہوگیاہے ۔الگ الگ نوعیت کے دونوں واقعات کی وجہ سے لوگوںمیں سخت تشویش پیداہوئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق واراگام بیروہ بڈگاممیں اایک شخص قریبی قبرستان میں اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعدپولیس کی ٹیم نے اسے ایس ڈی ایچ بیروہ لے لیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایاکہ مقتول کی شناخت 45سالہ نذیر احمد ملک ولد عبدالغفار کے بطورئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانونی و طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کی گئی ۔بڈگام پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ بیروہ میں سی آرپی سی174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس دوران بڈگام ضلع کے آری پانتھن علاقہ میں منگل کو ایک 17 سالہ نوجوان اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیاجس کابدھ کی سہ پہرتک کوئی سراغ نہیں مل پایاتھا ۔17سالہ نوجوان فیصل احمد ڈارولد حفیظ اللہ ڈار ساکنہ آری پانتھن بڈگام ، جو12ویں کلاس کا طالب علم ہے، منگل کی دوپہر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔لاپتہ طالب علم کے والد حفیظ اللہ ڈار نے میڈیاکوبتایا کہ 12ویں کلاس کا میڈیکل کا طالب علم فیصل منگل کو ٹیوشن سنٹر میں کلاسز میں شرکت کے لئے گھر سے ماگام کے لیے نکلا، تاہم وہ واپس نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل معمول کے مطابق گھر واپس نہیں آیا جس کے بعد ہم نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن سب بے سود کیونکہ اس کا فون بند تھا جس کے بعد ہم نے اس کے دوستوں اور تمام رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ حفیظ اللہ ڈار نے کہاکہ فیصل کے بارے میں کوئی سراغ حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، ہم نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔لاپتہ نوجوان کے افرادخانہ نے حکام اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں ان کی مدد کریں۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ ایک نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور اس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔










