وزیر ستیش شرما نے چِب دیوستھان میں سالانہ میلے میں شرکت کی

وزیر ستیش شرما نے چِب دیوستھان میں سالانہ میلے میں شرکت کی

اکھنور//وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، ٹرانسپورٹ،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ جات ستیش شرما نے نداکھنور میں واقع مقدس چِب دیو ستھان میں منعقد ہ سالانہ میلے میں شرکت کی۔اُنہوں نے وہاںہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ مل کر خطے کی بھرپور ثقافتی اور روحانی روایات کا جشن منایا۔وزیر موصوف کا مقامی باشندوں، میلہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، مذہبی پیشواؤں اور ممتازشہریوں نے والہانہ و شاندار استقبال کیا۔ اس سالانہ میلے میں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو اس تاریخی شرائین سے وابستہ گہری عقیدت اور دیرپا ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔اِس موقعہ پر ستیش شرما نے پوترمقام پر حاضری دی اورلوگوںکی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے روایتی رسومات میں بھی حصہ لیا اور عقیدت مندوں سے بات چیت کی۔اُنہوں اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میلے خطے کی صدیوں پرانی روایات، عقائد اور اِجتماعی شناخت کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریبات نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتی ہیں بلکہ مقامی رسومات، روایات اور لوک داستانوں کے تحفظ کے لئے بھی اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جو اس خطے کی منفرد ثقافتی پہچان کو اُجاگر کرتی ہیں۔وزیر موصوف نے کہا،’’چب دیو ستھان میلہ جیسی تقریبات ہماری گہری ثقافتی جڑوں اور مشترکہ ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ روایتی اقدار کے تحفظ، سماجی روابط کو مضبوط بنانے اور آنے والی نسلوں تک ہمارے قیمتی ورثے کی منتقلی میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے حکومت، مقامی کمیونٹیوں اور ثقافتی اِداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان روایات کو دستاویزی شکل دے کردیرپا طریقے سے محفوظ اور فروغ دیا جا سکے۔اُنہوںنے جموں و کشمیر میں ثقافتی اور مذہبی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور فروغ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان اہم مقامات پر آنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، رسائی میں آسانی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیںجبکہ ان مقامات کی اصلیت کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں اور منتظمین نے وزیر ستیش شرماکی آمد اور مقامی روایات و رسومات کی اہمیت کو اُجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے علاقے کے مختلف مسائل اور ترقیاتی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر موصوف نے فوری غور و خوض کرنے کی یقین دہانی کی۔یہ تقریب روایتی تقریبات، عقیدت مندانہ پرفارمنس اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں خطے کے متحرک ورثے اوردیرپا روایات کو اُجاگر کیا گیااور آئندہ نسلوں کے لئے جموں و کشمیر کی منفرد ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو تقویت ملی۔