جموں//وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمداد باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے۔اُنہوں نے جوابدہ حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے اور یونین ٹیریٹری میں ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے کے لئے ایک مضبوط نظام قائم ہے۔دووران ملاقات کشتواڑ، مڑھ اور صوبہ کشمیرکے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے وزیرموصوف کو ترقیاتی اور خدمات سے متعلق متعدد مسائل سے آگاہ کیا۔وزیرجاوید ڈار نے وفود بغور سُنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو مقررہ مدت کے اندر مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانے اور مؤثر، شفاف اور جوابدہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔










