وزیر اعلیٰ نے کراس بارڈر گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا

وزیر اعلیٰ نے کراس بارڈر گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حالیہ سرحد پار گولہ باری میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ان تمام افراد کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں کیلئے یکجہتی اور مدد کے اشارے کے طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ حکومت متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا اگرچہ کوئی معاوضہ کبھی بھی کسی عزیز کی جگہ نہیں لے سکتا ہے یا کنبہ کو پہنچے صدمے کو کم نہیں کر سکتا ہے ، لیکن مدد اور یکجہتی کے اشارے کے طور پر گولہ باری میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے گی ۔ سرحد پار گولہ باری میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہری تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا ’’ میری حکومت ہمارے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ‘‘۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انتظامیہ سرحدی اضلاع کے رہائشیوں کو ریلیف اور حفاظت دونوں کو یقینی بنانے میں چوکس اور سرگرم عمل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ امدادی اور بحالی کے عمل کو تیز کریں ۔ انہوں نے مزید کہا ہم غم کی اس گھڑی میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔