وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

تمام اضلاع میں صد فیصد فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن کے ہدف پر توجہ دینے کی ہدایت دی

جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) منصوبوں کی حیثیت پر ایک اعلیٰ سطحی جائیزہ اجلاس کی صدارت کی جس کا بنیادی مقصد نفاذ کو تیز کرنا اور ہر فرد کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا ۔ اجلاس میں وزیر برائے جل شکتی مسٹر جاوید احمد رانا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ ، ڈائریکٹر جنرل کوڈز اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی نے کشمیر اور جموں ڈویژنوں میں جے جے ایم کے نفاذ پر تفصیلی بریفنگ پیش کی ۔ پریزنٹیشن میں اسکیم کے اجزاء کے مطابق تکمیل کے حالات ، سول ورکس کی پیش رفت اور گذشتہ دو برسوں میں میکنیکل و الیکٹریکل ورکس کی رفتار شامل تھی ۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ مواد اور ورک مین شپ کے معیار پر کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کاموں کو سی پی ایچ ای ای او معیارات اور منظور شدہ تکنیکی وضاحتوں کے مطابق سختی سے کیا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ پائپ نیٹ ورک کی تمام میپنگ اور انفراسٹرکچر ڈیٹا کو رئیل ٹائم میں پی ایم گتی شکتی پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے تا کہ منصوبہ بندی ، شفافیت اور بین الوزارتی رابطہ کاری کو بہتر بنایا جا سکے ۔