کولگام/ترال// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نوگام پولیس سٹیشن میںحادثاتی دھماکے میں جان بحق ہوئے دو افراد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومین کے اہل خانہ سے دلی اِظہارِ تعزیت کی۔ وزیرا علیٰ نے کولگام کے چانسر گاؤں میں اِرشد احمد شاہ کے گھر گئے اور سوگوارکنبے کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے انہیں کو یقین دِلایا کہ حکومت دُکھ کی اِس گھڑی میں مضبوطی سے اُن کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔بعد میں وزیر اعلیٰ ترال کے ہری پری گام گئے جہاں اُنہوں نے جاوید منصور راتھر کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اِظہار تعزیت کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ بھی اِس نقصان کو کم نہیں کرسکتے ۔ اُنہوں نے بات چیت کے دوران دونوں کنبوں کو تسلی دی اورصبر و تحمل کی تلقین کی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اگرچہ کسی بھی مالی مدد سے ان قیمتی جانوں کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا، تاہم متاثرکنبوں کی زندگیوں کو دوبارہ سنوارنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر سکینہ ایتو اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔










