وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ڈِسٹرکٹ کیپکس ، سی ڈِی ایف ، ایس اے ایس سی آئی کے منصوبوں اور مالیاتی اِشاروں کا جائزہ لیا

کاموں کی جلد تکمیل اور ریونیو کی وصولی میں تیزی لانے پر زور

جموں// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ڈِسٹرکٹ کیپکس، حلقہ بندی ترقیاتی فنڈ (سی ڈِی ایف) کے کاموں، ایس اے ایس سی آئی پروجیکٹوں اور جموں و کشمیر کی مجموعی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دی ویدیا، سیکرٹری دیہی ترقیات وپنچایتی راج اعجاز اسد، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس و خزانہ، ڈائریکٹر جنرل ریسورسز، ڈائریکٹر جنرل بجٹ اور دیگر سینئر اِفسران نے شرکت کی جبکہ جموں سے باہر تعینات اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے شعبہ وار تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں کامیابیوں، رُکاوٹوں اور مطلوبہ عمل کا خاکہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈِسٹرکٹ کیپکس بشمول مرکزی مالی معاونت کے تحت سکیموں کے اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے 2025-26 مالی سال کے لئے اِنتظامی منظوریوں، ٹینڈروں اور مختص شدہ کاموں کی صورتحال کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ہر محکمے کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے، عملی تاخیر سے بچنے اور جاری اور نئے منظور شدہ کاموں کی زمین پر جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’تمام شعبوں میں آمدنی بڑھائی جائے اور غیر ضروری اخراجات پر سخت کنٹرول کیا جائے‘ اور محکموں سے کہا کہ سال کے باقی مہینوں میں اس رفتار کو برقرار رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایل اے کے ترجیحی کاموں اور نومبر 2025 ء کی فزیکل تصدیقی رِپورٹوں کے نتائج کے ساتھ پی آر آئی، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کے تجویز کردہ کاموںکے تحت شعبہ وار پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ سخت فیلڈ لیول مانیٹرنگ ضروری ہے اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںکو ہدایت دی کہ معیار، شفافیت اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ کی بروقت جمع کرنے کو عمل درآمد کے ناقابلِ معاوضہ اجزأ کے طور پر یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں ایس اے ایس سی آئی پارٹ۔اوّل کے تحت جاری اور نئے شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کی تکمیل میں تیزی لائیں، رُکاوٹوں کو پیشگی حل کریں اور ایس اے ایس سی آئی کے تحت مقررہ اِدارہ جاتی اِصلاحات کو تیز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس اے ایس سی آئی جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے اور حکمرانی میں بہتری کے ایجنڈے کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور تاخیرسکیم کے اصل مقصد کو متاثر کرتی ہے۔میٹنگ میں مالی شمولیت کے اقدامات بالخصوص پی ایم شرم یوگی ماندھن (پی ایم ۔ ایس وائی ایم)، رجسٹریشن کی مہم اور پنشنروںکے ڈیجیٹل لائف سر ٹیفکیٹ کی تازہ کاری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پی ایم۔ایس وائی ایم کو ایک مفید اور سماجی طور پر اہم سکیم قرار دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ ناقابل احاطہ علاقوں میں بیداری بڑھائیں تاکہ سب کو فائدہ پہنچے اور اہل اَفراد محروم نہ رہیں۔اُنہوں نے تمام اَضلاع کو ہدایت دی کہ کیپکس کے کام جلد مکمل کریں اور ٹینڈروںاور کاموں کی مختص کاری میں تاخیر نہ ہو۔ اُنہوں نے سی ڈی ایف کے حوالے سے ایم ایل اے کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی قائم کرنے اور اثر پذیر کاموں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے ذریعے شفاف سی ڈی ایف انتظام کے لئے اختیار شدہ نظام کو تمام اَضلاع میں لازمی طور پرعملایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ایس این اے اور ایس پی اے آر ایس ایچ فنڈز کے مؤثر اِستعمال اور غیر خرچ شدہ رقوم کے جمع ہونے سے بچنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے مالی احتیاط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام مرکوز گورننس کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام محکموں کو قریبی رابطہ رکھنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ مالی سال 2025-26 پروجیکٹوں کی تکمیل اور آمدنی کی کارکردگی میں نمایاں پیش رفت کا سال بنے۔