سکینہ اِیتو اور شراکت داروں کو مُبارک باد
جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو اور تما شراکت داروں کو مُبارک باد یتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پرائیویٹ یونیورسٹیز بل کی منظوری نوجوانوں کے لئے ایک سنگ میل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی نے پرائیویٹ یونیورسٹیز بل منطور کیا ہے جو ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کی جانب ایک ایم قدم ہے۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جموں و کشمیر پرائیویٹ یونیورسٹیز بل، 2026 (ایل اے بل نمبر 08 آف 2026) منظور کیا۔عمر عبدا للہ نے قانون سازی کے وسیع تروژن کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل یونین ٹیریٹری میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع فراہم کرے گا، طلبأ کو تعلیم کے لئے باہر جانے کی ضرورت میں نمایاں کمی لائے گا اور معروف تعلیمی اِداروں کو جموں و کشمیر میں کیمپس قائم کرنے کے لئے راغب کرے گا۔اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ یہ اقدام حکومت کے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اِختراع کو فروغ دینے اور تعلیم و تحقیق کے لئے ایک متحرک ماحول پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بل کی منظوری جموں و کشمیر کو اعلیٰ تعلیم اور تعلیمی معیار کے اُبھرتے ہوئے مرکز کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔اِس سے قبل بجٹ سیشن کے آخری دِن یہ بل وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے غور و خوض اور منظوری کے لئے پیش کیا۔بعد میںسپیکر نے بل کو صوتی ووٹ کے لئے پیش کیا جس کے بعد ایوان نے اسے منظور کر لیا۔










