وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کرائیس نتھیمم گارڈن فوٹو گرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کرائیس نتھیمم گارڈن فوٹو گرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا

سری نگر//وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے سری نگر میں کرائیس نتھیمم گارڈن کی اِفتتاحی تقریبات کے دوران منعقد فوٹوگرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا۔اِس اعزازی تقریب کا اِنعقاد محکمہ فلوری کلچر، گارڈنز اور پارکس نے کیا جس میں شرکأ کو ان کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور شاندار باغ کی خوبصورتی اور شان و شوکت کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔وزیرِاعلیٰ نے جیتنے والوں کو نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف میرٹ پیش کئے جن میں پہلے انعام کے طور پر 20,000روپے، دوسرے انعام کے طور پر 10,000 روپے اور ہر زمرے میں 5,000 روپے تیسرے انعام کے طور پر دئیے گئے۔اُنہوں نے جیتنے والوں کو مُبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں تخلیقی مشغولیت اور نوجوانوں کی شرکت کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا،’’کشمیر کے باغات صرف پھولوں کے مناظر نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے ورثے، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخرکی زندگی علامتیں ہیں۔ فوٹوگرافی اور ریلز کے ذریعے ہمارے نوجوانوں نے اس باغ کی روح کو خوبصورتی سے پیش کیا اور دُنیا کے ساتھ اشتراک کیا۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ فطرت اور عوامی مقامات کے ارد گرد تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کمیونٹی کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا،’’ جب ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو فطرت کی تعریف میں استعمال کرتے ہیں، تو وہ کشمیر کی خوبصورتی اور اقدار کے سفیر بن جاتے ہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز تخلیقی اختراع اور ثقافتی اظہار کی تحریک دیتے رہنے چاہیے۔‘‘مقابلوں میں نوجوان اور تجربہ کار فوٹوگرافروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی جو فطرت پر مبنی تخلیقی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل کہانی سنانے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔اعزازی تقریب میں ڈائریکٹر فلوری کلچر فلوری کلچر، گارڈنز اور پارکس ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے علاوہ محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔