سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حضرت بل درگاہ میں دو یادگاری دروازوں باب السلام اور باب النورکا سنگ بنیاد رکھا جو درگاہ کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور آنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن اسمبلی زڈی بل تنویر صادق اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔یہ دونوں دروازے فنی خطاطی اور جمالیاتی تزئینات کے ساتھ تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کی کل لاگت 1 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار روپے ہے جس میں ہر گیٹ کا تخمینہ 64.84روپے لاکھ ہے۔










