ملک کے ایک روشن مستقبل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے/ امیت شاہ
سرینگر // وزیر اعظم کا خطاب وکست اور آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کی سمت میں حکومت کے عزم کا مظہر کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ نہ صرف ملک کے ایک روشن مستقبل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے بلکہ ہندوستان میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے غیرمتزلزل یقین کی طاقت کو بھی بیدارکرتا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کو وکست اور آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کی سمت میں حکومت کے عزم کا عکاس قرار دیا۔ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ’’ 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے‘‘۔ قابل تجدید توانائی کے ذریعہ خودانحصاری، ون نیشن ون الیکشن، یو سی سی، طبی تعلیم کی توسیع، صنعتی مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن ان انڈیا اورایس ایچ جیز کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے، جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتا ہوا مودی کا یہ خطاب پچھلے دس سالوں کی کامیابیوں سے متحرک ملک کو آگے لے جانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میں تمام ہم وطنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس خطاب کو سنیں اور ایک مضبوط ہندوستان بنانے کا عہد کریں۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب نہ صرف ملک کے ایک روشن مستقبل کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے بلکہ ہندوستان میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے غیرمتزلزل یقین کی طاقت کو بھی بیدارکرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے 10 برسوں کے دوران، ہندوستان نے اصلاحات کے توسط سے ازخود تبدیلی کا سفر طے کررہا ہے۔شاہ نے کہا کہ شہریوں پر مرکوز حکمرانی والا اور پختگی کے ساتھ یہ یقین رکھنے والا ایک نیا ہندوستان ہے کہ 140 کروڑ شہری یقینی طور پر اس عظمت، خوشحالی اور ترقی کو حاصل کر سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔










