Kashmir University has canceled all the proposed examinations of March 7

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے پیش نظر

کشمیر یونیورسٹی نے 7مارچ کے تمام مجوزہ امتحانات کو ملتی کردیا

سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر اور ممکنہ دورہ حضرتبل کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے بدھ کو کل 7 مارچ 2024 کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔وائس آف انڈیاکے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ سات مارچ بروز جمعرات کو سرینگر کے دورے پر آرہے ہیں اور ممکنہ طور پر درگاہ حضرتبل میں تجدید کاری کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے اس کے پیش نظر جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات، جو 07/03/2024 کو ہونے والے تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔