دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو ان کے دھرم کی بنیاد پر قتل کیا

وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں

بڑے سے بڑے فیصلے کرکے مودی نے ملک کو مضبوط بنایا ۔ وزیر دفاع

سرینگر//وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے شہریت ترمیمی بل قانون کے اطلاق پر کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تک جو کہا تھا وہ کر کے دکھایا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملک کو درپیش چلینجوں سے نمٹنے کا فیصلہ ہو یا اور کوئی بڑا فیصلہ ہو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بہادری سے کام لیا ۔ انہوںنے دفعہ 370کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے بغیر بتایا کہ بڑے سے بڑے فیصلہ کرنے کی ہمت مودی سرکار نے دکھائی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لاگو کرنے کے لئے مرکز کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جو بھی کہتے ہیں حکومت اسے پورا کرتی ہے۔ انہوں نے اس ’’انسانی‘‘ فیصلے کے لیے مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تعریف کی۔وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مرکز کی طرف سے سی اے اے کے قوانین کو مطلع کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر ’’ ستائے جانے والے’’ پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔وی ایچ پی کے سربراہ آلوک کمار نے ایک بیان میں تنظیم کے کارکنوں اور دیگر سماجی گروپوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں۔