وزیر اعظم مودی کی جوہانسبرگ میں G20لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت

وزیر اعظم مودی کی جوہانسبرگ میں G20لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت

اہم عالمی مسائل پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ ’’نتیجہ خیز بات چیت ‘‘کرنے کے منتظر / نریندر مودی

سرینگر / سی این آئی // ہماری توجہ تعاون کو مضبوط بنانے، ترقی کی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور سب کیلئے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے پر مرکوز رہے گی کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اہم عالمی مسائل پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کرنے کے منتظر ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے پرتپاک خیرمقدم کیا جب وہ ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کے نیسریک میں جی 20 لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے۔وزیر اعظم مودی 22اور 23نومبر کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے کئی ممتاز عالمی رہنمائوں میں شامل ہیں۔مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی سہ پہر جوہانسبرگ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اہم عالمی مسائل پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ ’’نتیجہ خیز بات چیت ‘‘کرنے کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم مودی اپنی آمد کے بعد ایکس پر پوسٹ کیا’’ہماری توجہ تعاون کو مضبوط بنانے، ترقی کی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور سب کیلئے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے پر مرکوز رہے گی۔انہوں نے کہا ’’G20لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر وزیر اعظم مودی کی جوہانسبرگ میں موجود کچھ عالمی رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی متوقع ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے بات چیت کو بہت اچھا قرار دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے پانچ سال ہیں۔اسی دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی نے G20لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کیلئے جوہانسبرگ کے اپنے دورے کے دوران، جنوبی افریقہ میں ممتاز ہندوستانی کمیونٹی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اہم بات چیت کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا’’جنوبی افریقہ میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی جو مختلف کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف مسائل پر اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور مختلف شعبوں میں ہندوستان کی پیش قدمی کی بہت تعریف کی۔ ان پر زور دیا کہ وہ اس رفتار کو جاری رکھیں جس کے ساتھ وہ لوگوں سے لوگوں کے روابط کو بڑھا رہے ہیں۔