’اب گھر میں گھس کر ماریں گے‘، وزیرِ اعظم مودی کا دہشت گردوں کو دو ٹوک پیغام

وزیر اعظم مودی نے مبارکباد پیش کی

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے لیے ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وی او آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام مبارکباد میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’’عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد! وہاں کے لوگوں کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کے لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں! مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔‘‘نیشنل کانفرنس ( این سی ) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد اس کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر آج حلف لیا۔ عبداللہ کی این سی اور کانگریس اتحاد کو 90 رکنی جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے اس ماہ ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت ملی۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دوبارہ منظم کرنے کے بعد آج پہلی بار جموں و کشمیر میں ایک منتخب حکومت قائم ہوئی ہے۔