کے دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے جیتنے والوں کی میزبانی کی
سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف کھیلوںمیں بلکہ ان شعبوں میں بھی غیر معمولی اور شاندار کارکردگی کا مظاہر کررہا ہے جہاںوہ پہلے معروف نہیں تھا۔ اپنی رہائش گاہ پر 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارتی دستے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارتی شہری کھلاڑیوں کی حمایتمیں رات بھر جاگتے رہے اور ان کی کامیابی کی دعا کرتے رہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انھیںدولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کی صلاحیت پر پورا بھروسہ تھااور آج ہم ان کی کامیابیوں کا جشن منارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیل کے سبھی شعبوںمیں اب نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیا بھارت کا جذبہ ہر کھلاڑیمیں نمایاں ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس مرتبہ بھارت نے پچھلی بار کے مقابلیچار نئے گیمز جیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی بیٹیوں نے ہمارا سر فخر سے اونچاکردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاتون کھلاڑیوں کے تمغے جیتنے سے پورے ملک میں لڑکیوں کوکھیل کود میں حصہ لینے کا حوصلہ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمغے محض ہمارے لئے جشن منانیکا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک بھارت-شریسٹھ بھارت کی علامت ہیں۔ جناب مودی نے کہاکہ مکے بازی ہو، جوڈو ہو یا کشتی، جس طرح سے ہماری بیٹیوں نے اپنی کارکردگی دکھائیہے، وہ انتہائی حیران کن ہے۔ وزیراعظم نے سبھی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ کھیلو انڈیا کی’چمپئنز سے ملئے‘ پہل کے تحت نوجوانوں سے ملاقات کریں تاکہ انھیں حوصلہ ملے۔ انھوںنے کہا کہ ہمیں کھیلوں میں نئی صلاحیتوں کی تلاش کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔










