سرینگر //علاقہ لولاب کے ورنو میں تازہ بھاری ژالہ بھاری سے میوہ باغات اورکھڑی فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ شفاعت بٹ کے موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعہ شام کو چک ورنو علاقہ میں ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو زبردسست نقصان ہوا ۔اس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہی فصلوں اور میوہ جات سے ہی ان کی امیدی جڑی ہوتی ہیں لیکن ژالہ باری کی وجہ سے ان کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ۔انہوں نے کہا کہ بے وقت باران اور اس طرح کی ژالہ باری ان کی فصلوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ماہرین کی ٹیمیں روانہ کی جائیں جو نقصان کا تخمینہ لگائیں اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچانے لئے ماہرانہ مشورے دیں گے ۔










