ورلڈ کپ؛ عبداللہ شفیق کی سنچریمحمد رضوان نے نصف سنچری بنالی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 37رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے مابین 150 رنز سے زیادہ کی پارٹنر شپ بن چکی ہے۔ عبداللہ شفیق نے سنچری اور محمد رضوان نے نصف سنچری بنالی۔ دونوں اس وقت بھی کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کیخلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے انتہائی مایوس کُن آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 37 رنز پر گر گئی۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔ کوشل مینڈس 122، سدیرا سمراوکرما 108 اور پاتھم نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں ہی 5 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھی، اوپنر کوشل پریرا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 102 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم نسانکا 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کوشل مینڈس 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25 جبکہ چارتھ اسالنکا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ داسن شناکا 12، دینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھیکشنا صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ متھیشا پتھیرانا ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی 4 وٹیں لیکر کامیاب بولر ثابت ہوئے، حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور دینوتھ ویلالگے