ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، فخر، حسن ڈراپ

پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، فخر زمان اور حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔محمد وسیم نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ اسکواڈ میں محمد رضوان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہ نواز دھانی اور محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔