omicron

وبائی وائرسCovid-19اورOmicron نے بجائی خطرے کی گھنٹی

سری نگر//ملک میں کوروناوئرس کی تیسری لہرعملاًشروع ہوچکی ہے کیونکہ ہرگزرتے دن کیساتھ یومیہ کیسوںمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ79ہزار723 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو گزشتہ225دنوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔جے کے این ایس کوموصولہ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے سوموارکی صبح بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ79ہزار723 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران146متاثرہ مریض فوت ہوئے ۔متعلقہ وزارت کے مطابق ملک میں کوروناوئرس کے کل معاملات3کروڑ57لاکھ ہزار7ہزار727ہو گئے ہیں۔ وہیں146 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 4لاکھ83ہزار936ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں46ہزار569 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ملک میں اب بھی7لاکھ23ہزار619فعال معاملات یاایکٹو کیس موجودہیں۔ اب تک3کروڑ45لاکھ172 مریض کو رونا کو شکست دے چکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق، کل بھارت میں کورونا وائرس کیلئے13لاکھ52ہزار717 نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ ہندوستان میں پیر کو یومیہ مثبت شرح 13.29 فیصد رہی۔اس دوران ملکمیں پیر کے روز ترجیحی گروپوں ، صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو تیسری ’احتیاطی خوراک‘کا انتظام کرنا شروع کیاگیا۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق، تیسری خوراک وہی ویکسین کی ہو گی جو پہلے دو جبوں کی ہو گی اور ان لوگوں کو دی جائے گی جنہیں نو ماہ قبل ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ادھرکوروناوائرس کی عملاًتیسری لہر کے چلتے بھارت میں وبائی وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسوںکی تعداد4000کے نشان کوعبور کرکے4033تک پہنچ گئی ہے ۔مہاراشٹر،راجستھان،دہلی ،کرناٹک،کیرلااورگجرات سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں جبکہ ہریانہ،تلنگانہ،اوراُترپردیش میں ابتک کوروناکے100سے زیادہ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت نے سوموار کی صبح اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک میں اومیکرون کے410نئے کیس سامنے آئے اوراس طرح سے بھارت میں کوروناکی نئی قسم اومیکرون میں مبتلاء ہونے والوںکی مجموعی تعداد4033تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے1552اومیکرون متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ہیں یاکہ اُنھیں اسپتالو ں سے رُخصت کیاگیاہے ۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سکم کے بغیرملک کی کل 27 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔متعلقہ وزارت کے مطابق مہاراشٹرمیں1216،راجستھان میں529،دہلی میں5 13،کرناٹک441،کیرلا333، گجرات236، ہریانہ123،تلنگانہ123، اُترپردیش113،اوڑیشہ74،آندھراپردیش28،پنجاب27،مغربی بنگال27،گوامیں19،مدھیہ پردیش میں10،آسام میں9،اُتراکھنڈمیں8،میگھالیہ میں4،جموں وکشمیرمیں3،چندی گڑھ میں3،انڈومان ونکوبارمیں3،پانڈی چری میں2،چھتیس گڑھ ،ہماچل پردیش ،لداخ او رمنی پورمیں اومیکرون کاایک ایک کیس درج کیاگیاہے جبکہ ریاست سکم میں ابھی کوروناکی اس نئی قسم کوکوئی معاملہ سامنے نہیں آیاہے۔