سری نگر،سوپور//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں وانہ بل رنگریٹھ راولپورہ علاقے کے قریب منگل کی صبح ایک25 سالہ نوجوان چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یہ دوسرا المناک واقعہ ہے کیونکہ پیر کی صبح بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک اور شخص کو چلتی ٹرین نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔اس دوران بارہمولہ سری نگرشاہراہ پر2سڑک حادثات میں5فوجیوں اور2خواتین سمیت10افرادزخمی ہوگئے،جن میں سے2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب کا رہنے والا25سالہ نوجوان ذاکر احمد کھٹانہ ولد غلام احمد کھٹانہ وانہ بل رنگریٹھ راولپورہ علاقے کے قریب منگ ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ ٹرین نے آکر اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یہ دوسرا المناک واقعہ ہے کیونکہ پیر کی صبح بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک اور شخص کو چلتی ٹرین نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔اس دورانبارہمولہ سری نگرشاہراہ پر چھورا سوپورکے نزدیک فوج کی ایک گاڑی کوحادثہ پیش آیاجسکے نتیجے میں اس میں سوار4فوجی جوان زخمی ہوگئے ۔معلوم ہواکہ منگل کی صبح برف وباراں کے بیچ بارہمولہ ضلع کے چھنڈکوٹ چھورا سنگرامہ علاقے میں منگل کو فوج کی ایک گاڑی(جپسی) زیرنمبر 15F006064Yکی ایک ڈمپرزیرنمبرJK01R-1833کیساتھ ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں کم از کم 5 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سبھی زخمی فوجی جوانوں کوفوری طورنزدیکی اسپتال پہنچایاگیا،جہاں سے تین زخمی ہلکاروں کومزیدعلاج کیلئے جی ایم سی اسپتال برہمولہ منتقل کیاگیا۔سوپور پولیس نے اس حادثے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔فوج کی جپسی اورایک ڈمپرکے درمیان ٹکرہونے کے باعث بارہمولہ سری نگرشاہراہ پرکچھ وقت کیلئے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ۔تاہم بعدازاں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بحال ہو گئی۔دریں اثناء بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے کے قریب منگل کو ایک سڑک حادثہ میں کم از کم5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق پٹن کے علاقے میں مخالف سمت سے آرہی2 گاڑیوں کے درمیان ٹکرہونے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں نے پٹن ٹراما اسپتال منتقل کیا، جہاں سے اُنہیں خصوصی علاج کیلئے صدر اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت شاہد احمد وانی، نظام الدین جو، فیاض الدین جو، روبینہ بیگم اور زاہدہ بیگم ساکنان کیرن کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔










