SNOW

وادی کے کچھ علاقوں میں دوران شب ہلکی برفباری اور بارشیں ہوئی

03مارچ تک ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان

سرینگر // وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں دوران شب بارش اور برفباری کے نتیجے میں کچھ جگہوں پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور تاہم گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے 27فروری سے ایک ہفتے تک ابر آلود موسم کے ساتھ بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد اگرچہ اتوار کی صبح موسم میں بہتری آئی اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے موسم بہار جیسا سماں تھا ۔ادھر دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں رات بھر بارش اور برفباری اور کچھ جگہوں پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور بعض مقامات پر گلمرگ میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1.4 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ رات کے منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں 0.7 ملی میٹر تازہ برفباری ہوئی اور گزشتہ رات منفی 7.4 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 6.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق شہر ہ آفاق گلمرگ میں 2 سینٹی میٹر تازہ برفباری ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔