آج سے17نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر // دن بھر ہلکی دھوپ کے بیچ آئندہ 24گھنٹوں تک خشک موسم کے پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات نے 15سے 17نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر وادی کے شمال و جنوب میں سردیوں کا راج برقرار ہے اور مشہور سیاحتی مرکز پہلگام اور گلمرگ کے علاوہ جنوبی ضلع شوپیان میں بھی رات کے درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کو دن بھر دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے 15نومبر سے ٹنل کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی تبدیلی میںامکان آنے کی امید ہے اور ہلکی سے درمیانی بارش، برف باری اور گرج چمک کی توقع ہے۔ادھر بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں مغربی ہوائیں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے چلتے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔ سرینگر میں مقیم محکمہ مومسیات کے ترجمان نے بتایا کہ 14نومبر تک مجموعی طو رپر موسم خشک رہے گا تاہم اس کے بعد 15نومبر کی صبح سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کے چلتے بارشوں کا اور برفباری کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 17نومبر کی رات سے مغربی ہمالیائی خطہ پر ایک تازہ مغربی ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے چلتے 15سے17 نومبر کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، اور ہماچل پردیش میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں وادی کا زمینی و فضائی رابطہ بیرون دنیا سے کٹ سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15نومبر کو زیادہ تر موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس کے چلتے کسانوں او ر باغ مالکان کو چاہئے کہ وہ ان دنوں اپنی زرعی سرگرمیاں معطل رکھیں ۔










